فیصل آباد:PHAکی من مانیاں برداشت نہیں کرینگے، تاجروں کا شدید احتجاج

فیصل آباد( اشفاق مغل) شہر بھر کے تاجروں نے اختیارات کے ناجائزاستعمال پرpha حکا م کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سے قبل کہ شہر بھر کے تاجر تاجر سراپا احتجاج بن کر راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں وہ اس ادارے کے ذمہ داروں کی زیادتیوں کا نوٹس لیںتاجر برادری آٹھ بازاروں اور کاروباری مارکیٹوںمیں دکانوں پر آویزاں بورڈوں کی آڑ میںتاجروں کو پریشان کرنے اور انکی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کو برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سر پرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں ریاض شاہد اور سینئر قیادت پر زور دیا کہ وہ pha کے مقامی اعلی و ادنی اہل کاروںاور ٹھیکیدار کی زیادتیوں کے خلاف شٹر ڈاﺅن کی کال دیں انہوں نے کہا کہ pha شہر کے پارکوں کو خوبصورت پھولوں کے پودوںاورگھنے سایہ دار درختوں سے آراستہ کرنے اور شہر کو خوبصورت بنانے کی ا صل ذمہ داری کو بھول چکا ہے سرسید ٹاﺅن سمیت شہر کے پارک نا صرف ویران بلکہ ان پارکوں میں گٹروں سے ابلنے والاگندہ پانی بھرا ہواہے اور علاقے میں تعفن پھیلا رہاہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی اور کمشنر فیصل آباد سے بھی اسکا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دکانوں پر لگے بورڈزکسی ادارے یا کمپنی کی ایڈورٹائز کےلئے نہیں اسکی اپنی دکان کی شناخت کےلئے ہیںجو تاجروں نے سرکاری عمارت یا کھمبے (پول ) پر نہیں اپنی بلڈنگ اوراپنی دکانوں پرلگائے ہوئے ہیںاسلئے ایسی کسی بھی دکان پر لگے بورڈز پر ڈنڈے کے زور پرٹیکس کی وصولی جگا ٹیکس اور ٹھیکیدار کی بد ماشی ہے تاجر یہ جگا ٹیکسpha یا اسکے ٹھیکےدار کو نہیں دیں گے زبردستی کی صورت میں شہر بھر کی تاجر تنظیموں کی مشاورت سے شٹر ڈاﺅن کرنے پر مجبور ہونگے اور اس سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال کی ذمہ داری pha اور اسکے ٹھیکیدا پر عائد ہوگی۔