190 ملین پاونڈ کیس،عمران کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اسلام آباد (بیورورپورٹ)احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ پراپرٹی اور 190 ملین پاونڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آ ئی عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جج بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس پر سماعت کی، دوران سماعت نیب حکام کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل کرنے کا حکم دےدیا۔

جیل کے باہر لطیف کھوسہ نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ،پہلے دن سے کہہ رہے تھے جسمانی ریمانڈ نہیں، سپریم کورٹ نے 190 ملین پاونڈ براہ راست سرکاری خزانے میں منتقل کر دئیے ،القادر کا کیس تو اب ختم ہو گیا نیب اگر برآمدگی کرتاہے تو اپنی کٹوتی لیتے، کہتے تھے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ نے پیسے سپریم کورٹ کے اکاﺅنٹ میں بھیجے ہیںوہاں درخواست دے کر پیسے لے لےں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہتے تھے چیئرمین پی ٹی آئی، بشری کے اکاونٹ میں ایک دھیلا نہیں آیا، سابق خاتون اول کالینا دینا ہی نہیں ،رقم سے عدت کے دوران نکاح والے کیس میں بھی کچھ نہیں، میڈیا ٹرائل کےلئے مہم چلائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کہاہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سائفر سمیت مختلف مقدمات کے باعث جیل میں ہیں،کوئی لینا دینا نہیں،الیکشن کمیشن نے واضح کیا سابق وزیر اعظم مختلف مقدمات بشمول سائفر کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے باعث جیل میں ہیں،الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے، کسی سیاسی رہنما کو کسی جماعت میں شامل کرانا یا چھوڑنے سے باز رکھنا نہیں۔