اسلام آباد (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کےخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس درخواست گزار محمد حنیف نے واپس لے لیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں سماعت ہوئی ، درخواست گزار حنیف اپنے وکیل فواد حیدرکےساتھ عدالت پیش ہوئے،درخواست گزار نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا کیس کی سماعت25 نومبر کو مقررہے ، تکنیکی بنیاد پر کیس واپس لینا چاہتا ہوں،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس خارج کردیاادھر چیئرمین پی ٹی آئی نے 190 ملین پاو¿نڈز کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی،عدالت عظمیٰ میں اپیل ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے توسط سے دائر کی گئی،درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں گرفتار تھے، ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دےکر ضمانت بحال کی جائے دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاو¿نڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،احتساب عدالت کے جج بشیر نے 5 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا،حکم نامے کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے مزید 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی، نیب نے بتایا علی ظفر ایڈووکیٹ نیب کی طلبی پر 23 نومبر کو نیب دفتر پیش ہوئے،احتساب عدالت کے حکم نامے کے مطابق نیب نے بتایا علی ظفر ایڈووکیٹ نے متعلقہ ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا، علی ظفر نے 24 مارچ2021ءکے معاہدے کا ریکارڈ بھی نیب کو دےدیا ہے،احتساب عدالت کی طرف سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق نیب حکام نے کہا ہے قومی خزانے کو منتقل ہونے والی رقم سے متعلق تفتیش کرنی ہے، تفتیش مکمل کر کے کیس کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کےلئے مزید ریمانڈ چاہیے،عدالتی حکم نامے کے مطابق وکلائے صفائی نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کی اور دو لیٹر پیش کیے، ایک لیٹر 6 نومبر 2019ءکا مشرق بینک سے متعلق ہے، وکلاءنے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کا رقم منتقلی سے کوئی سروکار نہیں،احتساب عدالت کے حکم نامے کے مطابق وکلاءنے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کا 240 کنال اراضی منتقلی سے بھی کوئی سروکار نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے دو کینسر ہسپتال بنوائے ،تیسرا کراچی میں بن رہا ہے،حکم نامے میں کہا گیا ہے نیب حکام نے کہا علی ظفر کے دیے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے ریمانڈ ضروری ہے،تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت 10 کے بجائے 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتی ہے،احتساب عدالت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو 27 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے دریں اثناءچیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی پ±رتشدد واقعات پر حضرو اٹک میں درج مقدمے کی تحقیقات کےلئے جیل آئی پولیس ٹیم کے سوالات کا جواب دینے سے انکارکر دیا،ضلع اٹک حضرو میں درج 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج مقدمات کی تفتیش کےلئے حضرو پولیس ٹیم سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ سے تفتیش کےلئے اڈیالہ جیل پہنچی، چیئرمین پی ٹی آئی نے پولیس ٹیم کی جانب سے پوچھے گئے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکارکر دیا،عمران خان نے تفتیش کےلئے وکلاءسے مشاورت یا ان کی موجودگی میں جواب دینے پر اصرار کیا،دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پولیس ٹیم نے ابتدائی تفتیش کرلی، وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے پولیس ٹیم کو سوالات کے جوابات دے دیئے جس کے بعد پولیس ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس خارج



















