لاہور (نعےم جاوےد سے) تاجر برادری نے جمعہ اور ہفتہ کی صبح کے اوقات میں کاروبار بند رکھنے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاون کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے وز یراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔ روزنامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران قائد اعظم گروپ کے مرکزی رہنما وقار احمد میاں، میاں ہال روڈ کے تاجر رہنما حاجی نواز پپو، اور محمد اعظم نے کہا کہ نگران حکومت نے پٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے، مارکیٹوں میں پہلے ہی سناٹے ہیں، مزید سناٹے طاری ہو جائیں گے۔ قومی تاجر اتحاد کے رہنماوں سید ممتاز حسین بخاری، چوہدری اسلام کھوکھر، گلبرگ کے فیاض بٹ، حاجی منیر، ملک کلیم اور عمر قریشی کہا ہے کہ کیونکہ اس سے کاروباری بری طرح متاثر ہونگے۔کہ اس فیصلے سے کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز مزید بڑھ جائیں گے جنہیں پہلے ہی زیادہ کاروباری لاگت اور دیگر رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر جمعہ اور ہفتہ کو صبح کے اوقات میں کاروبار کی بندش سموگ کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا نہیں کرے گی بلکہ اس سے کاروباری شعبہ پر مزید بوجھ پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے کرنے کے بجائے سموگ سے نمٹنے کیلئے سٹک ہولڈرز کی مشاورت سے طویل المدت اور ٹھوس حل تلاش کرنا ہونگے۔ انہوںنے کہا کہ وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم، اخراج پر قابو پانے کے اقدامات، فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکنا، صاف توانائی کے ذرائع کو فروغ دینا، عوامی نقل و حمل میں بہتری، اور آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔ بندش کے فیصلے کے کاروبار اور معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کے صدر نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ کاروبار بند کرنے کے بجائے ایسی حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی جو آلودگی سے پاک ماحول پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ سموگ سے نمٹنے کیلئے کاروبار کو مخصوص گھنٹوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ اس سلسلے میں کوئی مدد نہیں کریگا لہٰذا وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
ہفتے میں تین چھٹیوں سے مارکیٹس میں سناٹے طاری ہوجائیں گے :تاجر برادری



















