ساہیوال(بےورورپورٹ)بچوں کے عالمی دن کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ساہیوال میں تقریب کا انعقادکیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انچارج چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ساہیوال عدنان لقمان اور بیورو میں مقیم بچوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جنرل سید عثمان منیر بخاری نے کہا بچوں کا عالمی دن منانے کا مقصد بچوں میں بیداری اور بچوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا ہے، کسی بھی قوم کے کردار کا جائزہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہے، اس موقع پر بچوں سے بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام بارے آگاہی کے سلسلہ میں واک بھی کی گئی اور بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔
بچوں کا عالمی دن :چائلڈ پروٹیکشن بیورو ساہیوال میں تقریب



















