لاہور (کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے جلاﺅ گھیراﺅ کیس میںیاسمین راشد، اعجاز چودھری اور سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کر دی،ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے ملزموں کےخلاف پراسیکیوشن کے گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کےلئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
یاسمین راشد، اعجاز چودھری ،روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد



















