سویلینز کا ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج،آرمی ایکٹ عدلیہ کے آئینی اختیار سے باہر ہے:حکومت

اسلام آباد،پشاور(بیورورپورٹ) وفاقی حکومت اور وزارت دفاع کی جانب سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا،سپریم کورٹ کی جانب سے سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کےخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئی ہیں، جن میں وفاقی حکومت اور وزارت دفاع نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے،وزارت دفاع کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے آرمی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے نیز آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی سیکشن 59 (4) بھی بحال کی جائیں،وزارت دفاع نے اپیلوں پر حتمی فیصلے تک فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کےخلاف حکم امتناع کی بھی استدعا کر دی، اپیل میں کہا گیا ہے سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے جن درخواستوں پر فیصلہ دیا وہ ناقابل سماعت تھیں، آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعات کالعدم ہونے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگادوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ کورٹ مارشل سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی،اٹارنی جنرل کے ذریعے دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل میں وفاقی حکومت کی جانب سے استدعا کی گئی ہے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار جائے، عام شہریوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ معطل کیا جائے،اپیل میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے فوجی عدالت کے ٹرائل کے دوران فوجداری اور سول قانون کو مد نظر رکھا جاتا ہے، کورٹ مارشل کا ٹرائل بالکل اسی طرح ہوتا ہے جس طرح ایک سیشن جج ٹرائل کرتا ہے، 9 مئی کے واقعات کی روشنی میں 139 گاڑیاں بشمول 98 سرکاری گاڑیاں جزوی یا مکمل تباہ ہوئیں، 9مئی کے واقعات کے سبب 2539.19ملین کا نقصان ہوا جس میں 1982.95 ملین کا نقصان فوجی تنصیبات اور گاڑیوں کو پہنچا،وفاقی حکومت کی اپیل میں مزید کہا گیا ہے سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون درست قرار دے کر اطلاق21اپریل 2023سے کیا، عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کےخلاف درخواستیں سننے والے بنچ کی تشکیل ہی درست نہیں تھی، 9مئی کو جو واقعات ہوئے وہ جرائم سول نوعیت کے نہیں بلکہ ملٹری نوعیت کے ہیں، 9مئی کے واقعات کا براہ راست تعلق ملکی سلامتی سے ہے،اپیل میں کہا گیا ہے آرمی ایکٹ عدلیہ کے آئینی اختیار سے باہر ہے، آئین میں سپریم کورٹ، ہائیکورٹ اور ذیلی عدالتوں کا ذکر ہے، فوجی عدالت کا فیصلہ بدنیتی پر مشتمل ہونے کی صورت میں ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے، تفصیلی فیصلہ آنے پر وفاقی حکومت اضافی گزارشات پیش کرنے کی حقدار ہے،وفاقی حکومت نےاستدعا کی کہ سپریم کورٹ کے 23 اکتوبر کے فیصلے کو معطل کیا جائے جبکہ بلوچستان اورخیبرپختونخواحکومتوں نے بھی فوجی عدالتوں میں سویلینزکا ٹرائل روکنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں آرمی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی،درخواست میں اپیلوں پر حتمی فیصلے تک فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کیخلاف حکم امتناع کی بھی استدعا کی گئی ، درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے سپریم کورٹ کے 5رکنی بنچ نے جن درخواستوں پر فیصلہ دیا وہ ناقابل سماعت تھیں علاوہ ازیںملٹری کورٹس کی بحالی کیلئے شہدا فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،شہدا فورم بلوچستان کی جانب سے ملٹری کورٹس کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں پٹشن دائر کی گئی ہے،فورم کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کو کالعدم کرنے کا فیصلہ آئین اور قانون کی روح کیخلاف ہے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہزاروں شہریوں کا جانی نقصان ہوا، 9 مئی کے واقعات کے بعد شہدا کے لواحقین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، سپریم کورٹ کے جس معزز 5 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا وہ اپیل میں نہیں بیٹھ سکتا۔