پاکستان کی ترقی عوام کی خوشحالی ن لیگ کا پہلا ایجنڈا ہے ، مہر حمزہ دستگیر کی گفتگو
سرگودھا (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے راہنماو¿ں، امیدوار حلقہ پی پی 76 و سابق صوبائی وزیر مہر غلام دستگیر خان لک اور مہر حمزہ دستگیر خان لک نے کہا ہے کہ عوام کو نواز شریف سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ن لیگ ماضی کو بھلا کر آگے بڑھ رہی ہے اور آنیوالے دنوں میں پاکستان کی ترقی عوام کی خوشحالی ن لیگ کا پہلا ایجنڈا ہے جس کیلئے نواز شریف نے ملک کے تمام صوبوں کے دورے شروع کردیئے ہیں جس سے پاکستان کے استحکام میں مدد ملنے کیساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بہتر بنانا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
غلام دستگیر خان لک اور مہر حمزہ دستگیر خان لک نے کہا نواز شریف واحد لیڈر ہیں جن پر تمام سیاسی جماعتیں اعتماد کرتی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کا ساتھ دینا ہوگا لوگوں کی بڑی تعداد جس طرح ن لیگ میں شامل ہورہی ہے اس سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ آنیوالا پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کے عوام کی طرف سے جو پزیرائی مل رہی ہے عوام کی محبتوں کا صلہ بھرپور خدمات سر انجام دے کر ہی دینگے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں انشائ اللہ 8فروری کا سورج ہماری اورپاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے سابق یوسی چیئرمینوں ملک ہمایوں خان اعوان، چوہدری شفیق سندھو اور مہر شاہد اکرم لک اور دیگر سرکردہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
عوام کو نواز شریف سے امیدیں وابستہ ہیں، مہر غلام دستگیر



















