غزہ جارحیت پر انسانیت شرمندہ ہے: صدرعلوی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے غزہ میں جاری جارحیت پر انسانیت شرمندہ ہے۔

صدر عارف علوی نے مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کے دوران کہا غزہ میں معصوم شہریوں کا جانی نقصان ہو رہا ہے،عقل اور ذہانت کا ملاپ ہی ورلڈ آرڈر ہونا چاہیے، موجودہ دور میں جنگوں سے انسانیت اور وسائل کو نقصان پہنچ رہا ہے

عارف علوی نے کہا اسرائیل نے طے کر لیا دو ریاستی فارمولے پر عمل نہیں کرنا،صدر نے کہا روس اور امریکہ کا افغانستان میں رہنا مشکل ہو گیا ہے۔