اوکاڑہ میں پٹواریوں کی مثالی لوٹ مار عروج پر، فرد ملکیت کا ریٹ مقرر

اوکاڑہ( رپورٹ اسرار بیگ) ریونیو بورڈ اور ہائی کورٹ کا حکم جوتے کی نوک پر۔ ضلع اوکاڑہ پٹواریوں کی مثالی لوٹ مارعروج پر جاپہنچی فرد ملکیت کا ریٹ مقرر۔ اراضی سنٹر بنتے ہی پٹواریوں نے زمینداروں کو منشیوں کے حوالے کردیا ، زمیندار طبقہ پریشان منشی مافیا کی شکل اختیار کرگیا اکثر منشی A/C, D/Cاور اعلیٰ افسران کے نام کی منتھلی لینے لگے ۔

اوکاڑہ کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں پٹواریوں کے منشی حضرات نے 35سالہ کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔منشی حضرات کے آہنی ہاتھوں کا شکنجہ بروقت تیار رہتا ہے بے چارے پٹواری حضرات قریبی ہوٹل پر بیٹھ کر آنے والوں کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ مختصر عرصہ میں 10/12چائے اور 5/6پیکٹ سگریٹ پی کر واپس چلے جاتے ہیں۔ منشی حضرات کے پاس جدید ٹیکنالوجی کی سوچ ہے پھر بھی منشی حضرات ایسے پٹواریوں سے چالاک ہیں جگہ کسی کی ، فرد ملکیت کسی کی ، وراثت کسی اور کے نام۔ رقبے کا حصہ کم ظاہر کرکے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔ ٹاﺅٹ مافیا زمینداروں کی شکل دیکھتے ہی بھاگ کر ان کو دبوچ لیتا ہے۔ مخصوص جگہوں پر بیٹھ کر یا پھر اپنے اپنے گھروں کو بلواکر پیسے بٹورے جارہے ہیں۔

منشی حضرات نے پٹواریوں کو حبس بے جا رکھا ہوا ہے۔ متاثرہ زمینداروں اور سائیلان نے DCاوکاڑہ ڈاکٹر ذیشان حنیف، ڈپٹی سیکرٹری ریونیو ، کمشنر ساہیوال اور ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ مورخہ 12-12-2017کی دھجیاں اڑانے والوں کے خلاف FIRدرج کر کے جیل بھجوایا جائے تاکہ پٹواریوں کے نام پر ہونے والی کرپشن کا سدباب ہوسکے۔