گوجرانوالہ:زہریلا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں عذاب

گوجرانوالہ(چودھری توصیف احمد)شہر بھر میں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں،بھٹیاں اورگودام لوگوں کے لیے مہلک موزی بیماریاں اور انسانی جانوں سے موت کا کھلا رقص کرنے لگیں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات امتیاز چوہدری کی بھٹی مالکان سے گٹھ جوڑ یا پیسوں کی چمک کئی قیمتی جانیں نگل گئی محکمہ ماحولیات کے افسران و ملازمین کی فیکٹریوں اور بھٹیوں سے منتھلیاں و بھتہ وصول کرنے کی آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ سامنے آ گئیں ضلعی انتظامیہ بھاری رشوت لےکر خاموش تماشائی بن گئی۔

سموگ، آلودگی اور زہریلا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں سے محکمہ ماحولیات کے افسران و ملازمین انسپکٹر نوید،اصغر اور غلام رسول وغیرہ نے اپنی طمع نفسانی کی خاطر بھاری رشوت لے کر پنجاب حکومت کے واضع احکامات ہوا میں اڑا دئیے افسران و ملازمین کی مختلف بھٹیوں،فیکٹریوں سے رشوت اور بھتہ وصولی کی وڈیو سامنے آگئیں جس میں واضع سنا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ملازمین بھٹیوں سے ہفتہ وصول کرتے ہیں۔

کوہلووالہ کے رہائشیوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجاہد ،راحت ، اویس، فخر باجوا ،مصطفی بیھاری، سیٹھ سفارش چنگڑ ،اسلم بیھاری، احمد بیھاری اور مولوی صابر بیھاری نے کوہلووالہ شاہاں والا گلہ میں غیر قانونی طور پر رہائشی علاقوں میں بھٹیاں بنا رکھی ہیں جس میں ٹائر ،گندا پلاسٹک، ہسپتال کا ویسٹیج، میڈیسن پتہ،الکا سین، کئی قسم کی ایلومینیئم فوائل پیپر اور فوم پٹی استعمال کرتے ہیں جسکی وجہ سے زہریلا دھواں فضائی آلودگی کا سب بنتا ہے اور اسی زہریلے دھوئیں کے باعث گوجرانوالہ والا کے شہریوں کو مختلف جان لیوا موزی امراض دمہ، پھیپھڑوں، کینسر، سکن الرجی،ٹی بی اور ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماریوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔کوہلوالہ کےملحقہ علاقوں واپڈا ٹاو¿ن ،سٹی ہاو¿سنگ ،کینال ویو اور تتلے عالی کے رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ کی بے حسی پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا اور مزید کہا کہ زہریلا دھواں چھوڑنے والی بھٹیوں اور فیکٹریوں کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور متعدد موزی بیماریوں کیوجہ سے کئی لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات امتیاز چوہدری کی ناقص کارکردگی پر شہری سراپا احتجاج ہیں علاقہ مکینوں نے ڈی جی ماحولیات اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کر دیا ہے