پشاور، اسلام آباد (بیورو رپورٹ) جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے نگران وزیراعلیٰ کے پی بن گئے، حلف اٹھا لیا۔
نئے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کیلئے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اوراکرم درانی کے درمیان سی ایم ہاوس میں ملاقات ہوئی، پہلی بیٹھک ہی نتیجہ خیز رہی اوردونوں رہنماﺅں نے جسٹس ( ر) ارشد حسین شاہ پر اتفاق رائے کرکے نام منظوری کیلئے گورنر خیبر پختونخوا کو بھیجا۔ ذرائع کے مطابق ارشد حسین شاہ کا نام اکرم درانی نے دیا۔
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے سمری پر دستخط کرکے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق محمود خان اور اکرم درانی نے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کیا۔
قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر غلام علی نے کہا نئے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے فوری اقدامات کئے، اگر کوئی عدالت جانا چاہتا ہے توکوئی عمل دخل نہیں۔
بعدازاں جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عہدے کا حلف اٹھالیا۔ تقریب حلف برداری میں میئر پشاور حاجی زبیر علی، سابق نگران صوبائی کابینہ کے اراکین، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چودھری، آئی جی پولیس اختر حیات گنڈاپور، کمشنر پشاور سمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہوں نے شرکت کی۔ گورنرحاجی غلام علی نے حلف لینے کے بعد نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔
دریں اثنا نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا جسٹس (ر) ارشد حسین کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تقرری سے انتہائی اہم آئینی ضرورت پوری ہوئی ،امید ہے نئے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا صوبے کے انتظامی امور کی بہتری و شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت میں اپنا آئینی کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔
واضح رہے جسٹس ریٹارڈ ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، و کالت کا آغاز ایبٹ آباد بار سے کیا، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور پاکستان کے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات رہے،چیف جسٹس سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے اور سابق نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کی نگران کابینہ میں وزیر قانون بھی رہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے تقرری مسترد کرکے عدالت جانے کا اعلان کردیا، نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا محمود خان اور اکرم درانی کا منتخب کردہ نگراں وزیراعلیٰ کسی صورت قبول نہیں، محمود خان وزیراعلیٰ ہیں اور نہ ہی اکرم درانی اپوزیشن لیڈر، معاملہ آئین کے تحت حل کیا جائے گورنر اپنے فارمولے نہ بنائیں۔
مزید برآں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا خیبرپختونخوا میں پیدا سنگین انتظامی وآئینی بحران نہایت تشویشناک ،صوبے کے عوام اور ملکی سلامتی کےلئے نہایت پریشانی کا باعث ہے، دستور محض عوام کے منتخب نمائندوں کو انتظامی اختیارات سونپتا ہے۔
پی ٹی آئی نے کہا خیبرپختونخوا جغرافیے و داخلی اعتبار سے نہایت حساسیت کا متقاضی ہے، افغانستان کے حالات اور نگران حکومت کی ناقص خارجہ حکمت عملی سے صورتحال پیچیدہ ہورہی ہے، صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 دن میں انتخابات و منتخب حکومت کا قیام ناگزیر تھا، خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں آئین کے مطابق صاف شفاف انتخابات یقینی بنائے جائیں۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















