اسلام آباد (بیورورپورٹ)جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کے اختیارات ریگولیٹ کرنے کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔
جسٹس محسن کیانی نے کہا چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں انتظامی جج کے پاس بنچ تشکیل دینے کا اختیار نہیں، انتظامی جج ہنگامی نوعیت کے کیس کو بھی اسی دن سماعت کےلئے مقرر نہیں کر سکتا،انتظامی جج کے پاس اہم نوعیت کا کیس اگلے روز کےلئے مارک کرنے کا اختیار ہے، کیس مارک کرنے کے باوجود ایڈمنسٹریٹو جج سماعت کےلئے بنچ تشکیل نہیں دے سکتا۔
جج ہائیکورٹ نے کہاایڈمنسٹریٹو جج محض چیف جسٹس کے فراہم کردہ اختیارات کے مطابق کیس مارک کر سکتا ہے، بادی النظر میں پہلو درخواست گزار کو مشکل صورتحال میں ڈال دیتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے انتظامی معاملات چلانے کا اختیار انتظامی کمیٹی کے پاس ہے،معاملہ انتظامی کمیٹی کے سامنے رکھا جائے تاکہ کوئی فیصلہ کر سکے، ہائی کورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے تحت معاملہ فل کورٹ کے سامنے بھی رکھا جا سکتا ہے۔
انتظامی جج کے پاس بنچ تشکیل دینے کا اختیار نہیں،جسٹس محسن اختر کیانی



















