اسلام آباد (بیورورپورٹ)عالمی مالیاتی فنڈنے پاکستان سے ریٹیلرز، زراعت، رئیل سٹیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
آئی ایم ایف کےساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 9 نومبر کی چھٹی کے روز بھی جاری رہے ، ایف بی آر نے ٹیکس پالیسی ،ایڈمنسٹریشن کیلئے قائم ٹاسک فورس پر بریفنگ دی ، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، زراعت، رئیل سٹیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستانی حکام نے بریفنگ دی ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے سکیم متعارف کرانے کے اختیارات ایف بی آر کے پاس ہے اگر ٹیکس کلیکشن میں شارٹ فال ہوا تو ریٹیلرز پر دسمبر کے بعد سے فکسڈ ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ایگریکلچر پر ٹیکس کیلئے صوبوں سے مشاورت ،رئیل سٹیٹ پر ٹیکس عائد کیلئے انفورسمنٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا، آئی ایم ایف مشن نے ٹیکس پالیسی میں ترامیم و ٹیکس فلاز ختم کرنے کیلئے ایف بی آر کو تجاویز بھی دیں۔
ایف بی آر نے رواں مالی سال کے اختتام تک ریونیو پروجیکشن رپورٹ آئی ایم ایف کو فراہم کر دی ،جائزہ مشن پرسوں تک جواب دے گا۔
دریں اثنا آئی ایم ایف نے قرض کوٹے پراصلاحات تجویز کردیں،، کوٹے میں اضافے سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوسکتا ہے،ذرائع کے مطابق قرض کےلئے کوٹہ بڑھ جانے سے پاکستان اگلے پروگرام میں فائدہ اٹھا سکتا ہے، موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کے بعد اگلے قرض پروگرام میں کوٹہ بڑھ سکتا ہے، پاکستان کےلئے کوٹہ بڑھنے سے قرض 6 سے 9 ارب ڈالر تک لیا جاسکتا ہے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















