لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ کے باعث لگائے جانے والے لاک ڈاون میں تبدیلی کردی۔ صوبائی حکومت کے محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیاجس میں کال سینٹرز اور انٹرنیشنل آئی ٹی سینٹرز کو بھی کام کی اجازت دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 8 اضلاع میں مارکیٹس کو آج اور کل کھولنے کی اجازت دے دی گئی جب کہ شاپنگ مالز اور مارکیٹس ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی، آج اور کل شاپنگ مال اور مارکیٹس معمول کے مطابق کھلیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس، سنیما اور جم بھی آج معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد اور سیالکوٹ پر بھی ہو گا۔
پنجاب حکومت کی سموگ کے باعث نافذ جزوی لاک ڈاون میں تبدیلی



















