انگلینڈ نے ”بے وقعت“میچ میں ہالینڈ کو160رنز سے ہرادیا

پونے(ایم این پی)انگلینڈ نے ”بے وقعت“میچ میں ہالینڈ کو160رنز سے ہرادیا۔

پونے میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے، بین سٹوکس نے 108 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی،نیدرلینڈز کی جانب سے باسڈی لیڈا نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ہالینڈ کی ٹیم 37.2اوورز میں179رنز پر ڈھیر ہوگئی،سکاٹ ایڈورڈز 38 ، ویسلے بریسی37 اور سائبرانڈ 33 رنز بناکر نمایاں رہے،انگلینڈ کے معین علی اور عادل رشید نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔