حکومت نے عوام پر بجلی،گیس بم گرادیا،قیمتوں میں اضافے کی منظوری

اسلام آباد (بیورورپورٹ)حکومت نے عوام پر بجلی،گیس بم گرادیا،قیمتوں میں اضافے کی منظوری،وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نے بھی گیس قیمت میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلئے گیس قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ،ماہانہ 25 مکعب میٹر گیس استعمال کرنےوالے صارفین کےلئے نرخوں میں 100،ماہانہ 60 مکعب میٹر استعمال کرنےوالے کےلئے 300،ماہانہ 100 مکعب میٹر استعمال کرنےوالے صارفین کےلئے قیمت 400 سے بڑھا کر 1000 ، ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر گیس قیمت 600 سے بڑھا کر 1200 ، 200 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے پر صارفین کےلئے قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

300 مکعب میٹر استعمال کرنےوالوں کےلئے نرخوں میں 1900،400 مکعب میٹر استعمال کرنےوالے کےلئے نرخوں میں 1500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا،ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی۔

،دوسری جانب نیپرانے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی ، قیمتوں میں اضافہ ستمبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،نیپرا اتھارٹی نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلز میں کی جائیں گی، اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔