حافظ آباد: محافظ سکواڈ کا شہر بھر کے قبرستانوںمیں نشہ کرنیوالوں کیخلا ف آپریشن

حافظ آباد (قمر عباس)انچارج محافظ اسکوارڈ کفایت اللہ کی سرپرستی میں محافظ اسکوا ڈ کے ملازمین کا شہر بھر کے مختلف قبرستانوں میں نشہ کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر کے تمام قبرستا ن عرصہ دراز سے نشہ کرنے والوں کی آماجگاہ بنے ہوئے تھے۔

انچارج محافظ اسکواڈ نے خود ملازمین کے ہمراہ ریلوے لائن والے، گڑھی اعوان سمیت تمام قبرستانوں میں آپریشن کیا جس کے نتیجہ میں نشہ کرنے والے افراد قبرستانوں سے غائب ہوگئے۔ شہریوں نے کفایت اللہ انچارج کے اس آپریشن کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ بھی قبرستانوں کے تقدس کو پامال کرنے والوں پر سخت نظر رکھی جائے اور انکے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جائے