چناب نگر(انس نعمان)میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ادویات اور انجکشنوں کی کھلے عام فروخت درجنوں غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں پر ممنوعہ نشہ آور ادویات جن میں شربت اور گولیاں ہیں در جنوں میڈیکل سٹوروں پر ادویات فروخت کرنے کی بجائے اپنے آپ کو ڈاکٹر ظاہر کر کے پریکٹس کرنے کا انکشاف ا بھی ہوا ہے۔
تحقیقات کے مطابق میڈیکل سٹور پر نابالغ بچے کام کرتے ہیں نو جوان نسل نشہ کی لت میں مبتلا ہوکر اپنے مستقبل کوتباہ کر رہی ہے بلکہ کئی نشہ آور نوجوان میڈیکل سٹور کے اندر بیٹھ کر ہی خود انجکشن لگاتے نظر آتے ہیں محکمہ ہیلتھ کی کسی بھی جگہ کوئی رٹ اور نہ ہی کارروائی دکھائی دے رہی ہے۔ میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ادویات اور انجکشنوں کی کھلے عام فروخت جاری ہے ، متعدد سٹور مالکان بغیر لائسنس اور نا تجربہ کار ہیں نشے کا رحجان بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے کئی گھروں کے چراغ گل ہو چکے ہیں جبکہ میڈیکل سٹوروں کی ڈرگ انسپکٹر کی طرف سے مناسب نگرانی اور چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے یہ دھندہ جاری ہے۔
اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ نشہ آور ادویات اور انجکشن فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔
چناب نگر: میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ادویات اور انجکشنوں کی کھلے عام فروخت



















