وزیرآباد(شیخ محمد علی) شہر بھر میں ناجائز تجاوزات اور جگہ جگہ چنگ چی رکشوں کے اڈے قائم ، سٹی ٹریفک پولیس وارڈنز ناجائز اڈوںکے مالکان کے سامنے بے بس،ٹریفک جام رہنے لگی تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ،احمد نگر روڈ،لاہوری گیٹ،سرکلر روڈ ،سیالکوٹ روڈ پر چنگ چی کے ناجائز اڈے اور پارکنگ کو ختم کرنا چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ کےلئے بہت بڑا چیلنج بن گیا۔
اڈہ اور پارکنگ مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دینے لگی،ٹریفک وارڈن کے منع کرنے کے باوجود چنگ چی ڈرائیور اور پارکنگ سٹینڈ کے مالکان اپنی مرضیاں کرنے لگے،مافیا کے سامنے وارڈنز کی بے بسی دیکھ کر شہرکی سیاسی سماجی تنظیموں نے آر پی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پر لگی ناجائز پارکنگ اور ناجائز اڈوں کو شہر سے فی الفور ختم کرنے کے احکامات دئے جائیں تاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جانے والی ایمبولینسز کو آسانی کے ساتھ راستہ مل سکے اور شہریوں کی پریشانی ختم ہو سکے۔
وزیرآباد میں تجاوزات کی بھرمار ،چنگ چی رکشوں کے اڈے قائم



















