حافظ آباد (محمد نواز)ڈپٹی کمشنر حافظ آبا دسندس ارشاد نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر تے ہوئے صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی امتیا زعلی بیگ،اسسٹنٹ کمشنر منو ر حسین،سی او ایم سی عنصر ساہی اور مارکیٹ کمیٹی کے افسر بھی ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کے دورہ کے موقع پر سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی، قیمتوں اور سپلائی کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو سزیوں اورپھلوں کی قیمتوں اور سپلائی کو باقاعدہ مانیٹر کرنے اور اپنی نگرانی میں انکی قیمتیں مقررکرنے کی ہدایت کی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سند س ارشا د نے محلہ ڈھاب والا،کولوروڈ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کر تے ہوئے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محلہ ڈھاب والا میں عرصہ دراز سے پڑے کوڑ اکر کٹ کے ڈھیر اٹھا لیے گئے،ڈپٹی کمشنر نے ایم سی ا فسران کو ہدایت کی کہ شہر کے تمام گلی، محلوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور جن علاقوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں ان کو فوری طو رپر ا±ٹھایا جائے۔
سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ،مارکیٹ کمیٹی افسر بولیوں کی نگرانی کریں:سندس ارشاد



















