چیف جسٹس کا تاریخی جگہ پر جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیرکانوٹس

اسلام آباد (بیورورپورٹ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تاریخی ورثے کی جگہ پر لاہور ہائیکورٹ کے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس نے کلرکہار میں 500سال پرانے تاریخی گارڈن پر جوڈیشل کمپلیکس کیلئے زمین الاٹمنٹ کے معاملے پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔