کراچی (بیورو رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں جیت پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے دل کراچی نے بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبد اللہ مراد کی کامیابی اہل کراچی کا مخالفین کیلئے خاص پیغام ہے۔
آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بے نظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کر دے۔ سابق صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہوگا۔
سندھ کے دل کراچی نے بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا: آصف زرداری



















