اوکاڑہ(اسرار بیگ )اوکاڑہ پولیس کا تھانیدار سیاہ و سفید کا مالک بن گیا،لوٹ مار کا بازار گرم ، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے سب انسپکٹر نعمت علی جو کہ کبھیASIتھا خوب کرپشن کی تھی گرفتار ملزمان کو حوالات کی بجائے اپنے ٹارچر سیل لے جا کر بھاری رشوت لے کر اپنے اعلیٰ افسران کے نوٹس میں لائے بغیر بے گناہ یا گنہگار کرتا تھا ، جرائم پیشہ مافیا کا سرغنہ دوران تفتیش ان ٹیرم بیلز کے آرڈر صفحہ مثل سے غائب کرکے ان کو مختصر عرصے میں اشتہاری کرنے کا ماسٹر بھی ہے۔
مقدمہ نمبر 1035/20 سے نعمت علی نے محمد عاطف چودھری کے بیل آڈر غائب کرکے اشتہاری ملزم ساجد ظفر سے بھاری رشوت لے کر اسکی بیل کنفرم کروادی۔ اسی طرح مقدمہ نمبر1193/21 بجرم 489 کے ملزم کو گرفتار کیا بعدازاں پیسے لے کر چھوڑ دیا، ملزم اشتہاری ہوا لیکن گرفتار نہ کیا گیا۔ تفتیش کی ضمنیوں میں ردوبدل کرنا، ڈاکووں سے منتھلی لیتا، سب انسپکٹر کا وطیرہ ہے تھانہ اے ڈویژن کے جرائم پیشہ عناصرز فحاشی کے اڈوں کی حسینائیں ان کی تعیناتی سے بے حد خوش ہیں شوکاز کا منٹوں میں فائلز کروانے والا ماسٹر نعمت علی آج بھی بدنام زمانہ ہے جو اپنےSHO،DSP،S.PاورDPOکے نام کی بھاری منتھلی وصول کرکے ان کو بدنام کررہا ہے۔
اوکاڑہ پولیس کا تھانیدار سیاہ و سفید کا مالک بن گیا،لوٹ مار کا بازار گرم



















