غزہ،تہران،یروشلم،پیرس ،ماسکو(مشرق نیوز)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے مسلسل بمباری جاری ہے، اسرائیلی قابض فوج کے ہسپتالوں پر بھی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 250 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ، 7اکتوبر سے اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد9300 تک پہنچ گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں القدس ، الشفا اور انڈونیشیائی ہسپتالوں کو نشانہ بنایا، شفا میڈیکل کمپلیکس کے گیٹ پر ایمبولینسز کے قافلوں پر اسرائیلی بمباری میں 14 افراد شہید ہوگئے،اسرائیل کی جانب سے الشفا ہسپتال پر حملہ کرکے ایمبولینس کو نشانہ بنانے پرردعمل دیتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مریضوں کو منتقل کرتے ہوئی ایمبولینس پر حملے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا طبی عملے اور طبی مراکز کو تحفظ حاصل ہونا چاہیے، جہاں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے وہی فلسطین سے اسرائیلی حملوں کی مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جس میں اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں کےساتھ ساتھ ہسپتالوں کو بھی نہ بخشا اور ہسپتالوں پر بھی میزائل داغے۔
سوشل میڈیا پر فلسطین سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں سڑک کنارے بیٹھے فلسطینی شہری کھلے آسمان تلے کھانا کھانے پر مجبور ہیں اور ایسے میں آسمان پر راکٹ اڑتے دکھائی دے رہے ہیں،اسرائیل نے الشفا ہسپتال کے باہر ایمبولینس کے ایک قافلے پر فضائی حملے کو ”جائز“ قرار دیا جس میں بچوں، خواتین سمیت 70 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے فضائی حملے کے حق میں دعویٰ کیا کہ یہ گاڑیاں حماس کے زیر استعمال تھی اور یہ ایک جائز ہدف تھا،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایمبولینسز پر اسرائیلیوں پر حملوں پر خوف کا اظہا رکیا ہے، انتونیو گوتریس نے کہا الشفا ہسپتال کے باہر ایمبولینس کے قافلے پر اسرائیلی حملے سے انتہائی خوف زدہ ہوں،سپتال کے باہر لاشوں کو پڑے ہوئے دیکھنا بہت خوفناک ہے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فوری طور پر تنازع کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے حزب اللہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوسرے روز سے اسرائیل کےخلاف جنگ میں شریک ہے، ہماری طاقت اسلحہ نہیں ایمان ہے، اسرائیل حماس کے خاتمے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے،لبنان کے دارلحکومت بیروت میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد پہلی بار عوامی اجتماع سے خطاب میں حسن نصر اللہ نے کہا لبنانی اور فلسطینی شہیدوں کے اہل خانہ کو رتبہ شہادت حاصل کرنے پرمبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہیں، شہدا کا رتبہ منفرد رتبہ ہوتا ہے، صرف مسلمان ہی اس رتبے کو سمجھ سکتا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی غلطی پر آپ کو ایسی قیمت چکانی پڑے گی جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے،حسن نصراللہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے لبنان پر حملہ کیا تو وہ سب سے بڑی حماقت کا مرتکب ہو گا، تمام آپشنز میز پر ہیں اور کسی بھی وقت اس پر عمل کیا جا سکتا ہے، حماس کو ختم کرنا ایک ناقابل حصول مقصد ہے،فرانس 9 نومبر کو غزہ میں شہری آبادی کےلئے بین الاقوامی انسانی کانفرنس کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا ، صدر ایمانوئل میکرون نے بھی کانفرنس کی میزبانی کی تصدیق کی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق کانفرنس میں غزہ میں مزید امدای ضروریات اور مالی وسائل کی فراہمی پر بات کی جائے گی ، اس امکانی کانفرنس میں مختلف ملکوں کے ریاستی سربراہان، حکومتی سربراہان اور حکومتی نمائندے شرکت کریں گے،روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے فلسطین میں جاری اسرائیلی سفاکیت پر ایک بار پھر آواز اٹھاتے ہوئے کہا صرف پتھر دل لوگ ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں،ماسکو میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا اگر فلسطین میں جاری بمباری فوری طور پر نہ روکی گئی تو موجودہ صورتحال اشتعال انگیزی کو بڑھا سکتی ہے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















