ترقیاتی کا موں کی تکمیل سے پنجاب ترقی کرے گا:عمران امین

لاہور(خبر نگار) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے،کے سی ای او عمران امین نے اتھارٹی کے جاری منصوبوں بشمول گھوڑا چوک فلائی اوور اور لاہور پرائم، سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ میں انفراسٹرکچر ورکس کی پیشرفت کا جائزہ لینے کےلئے دونوں منصوبوں کا دورہ کیا، دورے کا مقصد منصوبوں کی بروقت اور موثر تکمیل کو یقینی بنانا تھا۔

اس موقع پر سی او او سی بی ڈی پنجاب برگیڈئیر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل سی بی ڈی پنجاب محمد عمر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی پنجاب، ریاض حسین، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ سی بی ڈی پنجاب، آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن سی بی ڈی پنجاب، آصف بابر، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر سی بی ڈی پنجاب، سمیر آفتاب، این ایل سی اور نیسپاک کے حکام بھی موجود تھے، سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔

عمران امین نے کہا تمام ترقیاتی کا موں کی تکمیل سے پنجاب کی ترقی کےلئے نئی راہیں ہموار ہونگی اور خصوصاً اہلیان لاہور کو بہترین انفراسٹرکچر ملے گا جو کہ جدید شہری ترقی کےلئے مضبوط بنیاد ثابت ہوگا،گھوڑاچوک فلائی اوور کی پیشرفت کے حوالے سی بی ڈی پنجاب کی ٹیکنیکل ٹیم نے عمران امین کو آگاہ کیا،گھوڑا چوک فلائی اوور کی تمام ریٹیننگ پائلز، پائل کیپس، پیئرز، ابٹمنٹ والز اور سپین 1 اور 5 کےلئے سٹیل فکسنگ اور شٹرنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ،سلپ روڈز، ایم ایس سی وال کی جیوگریڈ، اور نکاسی آب کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ لاہور پرائم، سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ میں روڈ اسفالٹ، نکاسی آب کے نظام، اور بجلی اور پانی کی فراہمی کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔