بہاولپور(قاسم بھٹی)مویشی منڈی یزمان‘ ٹھیکیدارنے اوورچارجنگ کی حدکردی فی جانورریٹ ڈبل کردیا‘شہریوں نے اے سی یزمان‘ڈی سی بہاولپورسے فوری نوٹس لینے اورکاروائی کامطالبہ کردیا۔
مویشی منڈی یزمان میں جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے آنے والے بیوپاریوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ منڈی مویشیاں یزمان میں ٹھیکیدارنے اوورچارجنگ کرکے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مارکابازارگرم کررکھاہے شیڈول کے مطابق فی جانورریٹ100 روپے جبکہ ٹھیکیدار فی جانور200 روپے وصول کررہاہے بیوپاریوں نے اے سی یزمان‘ڈی سی بہاولپورسے فوری نوٹس لینے اورٹھیکیدارکے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے۔
بہاولپور:مویشی منڈی یزمان کے ٹھیکیدار نے اوور چارجنگ کی حد کردی



















