ساہیوال(بےورورپورٹ)تحصیل چیچہ وطنی میں کھادوں میں ملاوٹ کرنے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث کھادڈیلرز کے خلاف مہم جاری ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع چیچہ وطنی ڈاکٹر طاہر جاوید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پہلی کارروائی اڈہ کماد پر واقع سیال ٹریڈرز پر کی جہاں جعلی کھاد فروخت کرنے اور یوریا اور ڈی اے پی کی زائد قیمت وصول کرنے پر ملزم وحید کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح حسینیہ ٹریڈرز 90موڑ پر چھاپے کے دوران جعلی کھاد فروخت کرنے کے الزام میں ملزم عمران مصطفی کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پنجاب سپرے سنٹر 90موڑ پر چھاپہ مارا گیا لیکن ملزم جاوید اقبال موقع سے فرار ہوگیا۔ اسی طرح غیررجسٹرڈ کھاد فروخت کرنے کے الزام میں رائی ٹریڈرز پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ اسی طرح کھاد کی مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے پر اقبال ٹریڈرز اڈہ کسووال کو12ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور ایف آئی آر کے اندراج کے لئے تھانہ شاہ کوٹ میں 4 استغاثہ بھی جمع کرائے گئے۔
چیچہ وطنی‘ کھاد میں ملاوٹ کرنے اور ناجائز منافع خور ڈیلرز کیخلاف کارروائی



















