اوکاڑہ (شہروز علی)لیسکو اوکاڑہ ڈویژن کی جانب سے ماہ اکتوبر میں 147 بجلی چوروں کےخلاف کاروائی کرتے ہوئے ان پر مقدمات درج کروائے گئے ۔جن میں سے 27 بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کروایا گیا ۔ان کو تین لاکھ یونٹس کے بل ڈالے گئے 73 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا اور 13 لاکھ کی ریکوری بھی کر لی گئی۔ ایکسین لیسکو اوکاڑہ ڈویژن انجینئر میاں طارق بشیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ماہ اکتوبر میں 100% ریکوری کی ہے۔
اوکاڑہ ڈویژن میں تین ہزار نیو کنکشنز لگائے گئے ہیں اور دو ہزار سے زائد خراب میٹر بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔راوی ریور بلیٹ کی مکمل چیکنگ اور چوری کا خاتمہ کیا گیا ہے اور 20 فیڈرز کی کومنگ کی گئی اس کے علاوہ 6 فیڈرز کی مینٹینس مکمل کرلی گئی ہے اورڈیڈ ڈیفالٹرز سے 50 لاکھ ریکوری کی گئی ہے۔ ایکسین لیسکو اوکاڑہ ڈویژن انجینئر میاں طارق بشیر کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف بلا تفریق آپریشن جارہی رہے گا۔
لیسکو اوکاڑہ کی بھرپورکارروائیاں،مزید 147بجلی چوروں کیخلاف مقدمات



















