گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار کے وکلاءکی فلسطینی سفیر سے ملاقات

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)فلسطینی سفارت خانہ میں سفیر فلسطین فضیلة الشیخ احمد جواد ربعءسے عمر فاروق مغل ایڈووکیٹ سابق ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت میں وکلاءڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ اور دیگر معززین نے ملاقات کی، وفد کا استقبال توفیق اور دیگر سفارتی عملے نے کیا۔

وفد میں حنان سعید کھوکھر ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل مغل لائیرز ایسوسی ایشن، ابوبکر نواز چوہدری ایڈووکیٹ، محسن علی گورائیہ ایڈووکیٹ ، محمد جمشید سمیت دیگر کی شرکت اور فلسطین و غزہ کے شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا ءمغفرت اور تعزیعت کیساتھ فلسطین کے غیور مسلمانوں کےساتھ اظہار یکجہتی اورہمدردی کے اظہار کیساتھ ہمہ قسمی تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی۔ اس موقع پر فلسطین کے سفیر نے قائد کاروان امن اور تمام شرکاءکے اظہاریکجہتی اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے اس مثالی تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔