ممبئی (ایم این پی) سری لنکا55پر ڈھیر،بھارت کی 302رنز سے بڑی فتح،ورلڈکپ میں مسلسل 7ویں کامیابی اپنے نام کرلی۔
ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان کوشال میڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے،شبمن گل 92،کوہلی88، شریاس ائیر 82رنز بناکر نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے بیٹر تو چل میں آیا پر گامزن رہے اور پوری ٹیم صرف19.4اوورز میں55رنز پر چلتی بنی،5کھلاڑی صفر پر آﺅٹ ہوئے،بھارت کی جانب سے شامی 5، سراج نے 3کھلاڑیوں کاشکار کیا۔
مسلسل 7ویں اور302رنز کی بڑی فتح سے بھارت نے ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
سری لنکا55پر ڈھیر،بھارت کی 302رنز سے بڑی فتح



















