ڈینگی کی روک تھام کیلئے کاررائیاں جاری رکھی جائیں:ڈپٹی کمشنر حافظ آباد

حافظ آباد (قمر عباس)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سندس ارشاد کی صدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران نے ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام اور اس سے بچاو¿ کے لیے ان ڈور اور آو¿ٹ ڈور کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور بالخصوص ایسے مقامات جہاں لاروا کی افزائش کا خدشہ ہو وہاں صفائی ستھرائی،سپرے کا ضرور استعمال کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ اپنے دفاتر کی اندرونی اور بیرونی صفائی اور بالخصوص چھتوں کا بغور جائزہ لیا جائے اور اس عمل کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی جگہ پر پانی جمع نہ ہو تاکہ ڈینگی مچھر اور اسکے لارواکی افزائش ممکن نہ ہو سکے۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پارکوں،قبرستانوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو ہر ممکن طریقے سے بہتر بنائیں تاکہ کسی بھی جگہ ڈینگی مچھر افزائش اور خطرہ نہ ہو۔انکا کہنا تھا کہ تمام محکمے ڈینگی مچھر سے بچاو¿ اور حفاظتی و احتیاطی اقدامات کے حوالہ سے عوام میں خصوصی آگاہی فراہم کریں اور تمام سکولوں کالجوں میں اس حوالہ سے خصوصی لیکچر اور آگاہی کی فراہمی کا بھی بندوبست کیا جائے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اِ ن ڈور اور آو¿ٹ ڈورسر گرمیوں کے لیے 262ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں جا کر ہاٹ اسپاٹ کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں آگاہی مہم بھی چلا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کا سبب بننے والے مختلف ٹائر شاپس اور دیگر کاروباری مراکز کے 6مالکان کے خلاف مقدمات درگ کروائے جا چکے ہیں۔