چناب نگر:برائلر مرغی سپلا ئر چھوٹے دکانداروں کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

چناب نگر(نمائندہ خصوصی )شہر اور گردونواح میں برائلر مرغی سپلائی کرنےوالوں نے گوشت فروخت کرنے والے چھوٹے دکانداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا چالیس کلو وزن کی بجائے کم وزن دینا شروع کردیا دکانداروں کا کہنا ہے گوشت سپلائی کرنے والے بڑے دکاندار کم وزن کے ساتھ چھوٹا اور کمزور مال دیکر اپنی رقم پوری کرلیتے ہیں لیکن ہمیں گورنمنٹ کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ پر گوشت فروخت کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں روزانہ کی بنیاد پر نہ صرف نقصان ہو رہا ہے بلکہ ہم گوشت سپلائی کرنے والوں کے مقروض بھی ہوتے جا رہے ہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ پورے پنجاب میں بڑے بڑے گوشت کے سپلائر اپنے چھوٹے دکانداروں کو پورے وزن کے ساتھ مال دیتے ہیں لیکن یہاں کے مرغی سپلای ڈیلر نے اپنی من مانیاں شروع کر رکھی ہیں اگر کوئی ان کی شکایت کرے تو اس دکاندار کی مرغی کی سپلائی بند کردی جاتی ہے دکانداروں کا کہنا تھا کہ اگرانتظامیہ لسٹ پر عملدرامد کرانا چاہتی ہے تو مرغی سپلائی کرنے والوں کو پورا وزن دینے کا پابند بنایا جائے۔