فیصل آباد: ایف ڈی اے نادہندگان کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

فیصل آباد(اشفاق مغل)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ ایف ڈی اے سٹی کے نادھندہ الاٹیز سے بقایاجات کی وصولی کے لئے حتمی نوٹسز جاری کئے جائیں اور عدم ادائیگی کی صورت میں پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران جاری کی جس میں ایف ڈی اے سٹی کے الاٹیز کے ذمہ بقایا جات سمیت دیگر مدات میں واجبات کی وصولیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عابد حسین بھٹی، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ڈائریکٹر ٹا¶ن پلاننگ اسماءمحسن و دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نے بقایا جات کی ریکوری میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کے مالی استحکام کے لئے نادھندگان سے وصولیوں کی رفتار کو تیز کیا جائے اس سلسلے میں پراگریس رپورٹ کے بارے میں انہیں روزانہ آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے سٹی میں الاٹیز کے ذمہ ڈویلپمنٹ چارجز اور ایڈیشنل ڈویلپمنٹ چارجز کی وصولی کے لئے ڈیفالٹرز سے رابطہ کریں اور بقایا جات کی ادائیگی کے لئے حتمی نوٹسز جاری کر کے ٹائم لائن مقرر کریں۔انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے سٹی میں بجلی کی سہولت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے باوجود ترقیاتی چارجز کی ادائیگی میں تاخیر کو برداشت نہیں کرنا چاہیے اور عدم ادائیگی کی صورت میں پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے لئے محکمانہ اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کمرشلائزیشن فیسوں کی وصولی کے لئے موثر لائحہ عمل اختیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف فوری ایکشن لیں اور جائیدادوں کی کمرشل حیثیت میں تبدیلی کے کیسز کو تیز رفتاری سے نمٹائیں۔ڈائریکٹر جنرل نے نجی ہا¶سنگ سکیموں کی طرف سے غیر قانونی ڈویلپمنٹ پر عائد جرمانوں کی وصولی کے لئے بھی قانونی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔