لاہور (اپنے نمائندے سے) پی ایچ اے شعبہ مارکیٹنگ گلبرگ زون ڈائریکٹوریٹ کا اتھارٹی کے اے کیٹگری شاہراﺅں پر تشہیری مہم کے مقرر کردہ سرکاری ریٹس میں کمی کرنے کے ذاتی ریٹس مقررکرنے کا انکشاف ،شہر کے پوش علاقہ جات سمیت دیگر شاہراﺅں پر سٹریمر ز و دیگر بورڈز کی تعداد کو حقیقت کے برعکس ظاہر کرنے کی منصوبہ بندی سے مبینہ لاکھوں روپے کی آمدنی حاصل اتھارٹی کے خزانہ کو نقصان پہنچایا جانے لگا ۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے شعبہ مارکیٹنگ کے ڈائریکٹرز کی جانب سے رواں سال جنوری 2023میں شہر بھر کی مختلف شاہراﺅں کو اے سے جی تک کی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں مختلف سائز اور نوعیت کے تشہیری بورڈز سٹیمرز و دیگر کے ریٹس مقرر کئے گئے جس میں گلبرگ ذون کے علاقہ کی شاہراﺅں جس میں اے کیٹگری کی شاہراہ ایم ایم عالم منی مارکیٹ فردوس مارکیٹ جس کے روڈ میں نور جہان روڈ حسین چوک سے لبرٹی گول چکر مین مارکیٹ گلبرگ کے پارک لین روڈ جناح فلائی اوور سے فردوس مارکیٹ چوک حسین چوک گلبرگ منی مارکیٹ گلبرگ فردوس مارکیٹ سے جناح پل گلبرگ کے محمد علی قصوری روڈ پر مقرر کردہ ریٹس بلڈنگ برانڈنگ کی تشہیر کی خاطر 1سے 1200سکئیر فٹ کے ماہانہ کی بنیاد کا فی سکئیر ریٹ 157 روپے 1201سے 3000 تک کا ریٹ 141روپے 3001سے 5000کا ریٹ 125روپے 5001سے اوپر تک سائز کا اتھارٹی کی جانب سے مقرر کیا جانے والا ریٹ 110روپے ہے اسی طرح بی کیٹگری کا 1200کا ریٹ 132روپے 1201سے 3001تک 119روپے 3001سے 5000کا ریٹ 105روپے 5000سے ذائد سائز کا ریٹ 93روپے ہے جبکہ ایف اینڈ جی کے ریٹس 63روپے سے 45روپے تک ہے اسی طرح ڈیجیٹل بورڈز سمیت الیکٹرونکس تصاویر بورڈ وغیرہ کے اے کیٹگری شاہراﺅں کے ریٹس میں 525سے 263روپے بی میں 434سے 218سی میں 287سے 144روپے جبکہ ایف اینڈ جی میں 117سے 98روپے سرکاری طور پر طے کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق گلبرگ ذون مارکیٹنگ ڈائریکٹوریٹ انتظامیہ کی جانب سے تشہیری کمپنی کو مالی فائدہ پہنچانے کی خاطر ذاتی آمدنی حاصل کرنے کی منصوبہ اختیار کرتے ہوئے اے کیٹگری کے مقرر کردہ شاہراﺅں پر دیگر کیٹگری کے ریٹس پر تشہیر کرنے کی اجازت دینے کا انکشاف کیا گیا ہے مبینہ طور پر اس منصوبہ کے تحت اتھارٹی کو مالی نقصان پہنچانے اور ذاتی آمدنی حاصل کرنے میں انجینئرنگ کی جا رہی ہے ڈائریکٹر عامر ابراہیم کی سرپرستی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مردان و فیلڈ انسپکٹرز کو تشہیری کم پنیوں کو ریٹس میں کمی کرنے کی خاطر بورڈز کے سائز اور شاہراﺅں کی حد بندی کے اختتام پر اے سے دیگر کیٹگری کا ریٹس فراہم کرنے کی منصوبہ بندی سمیت ا سٹریمر ز کی تعادا میں اور بورڈ ز کے سائز میں ہیرا پھیری کرتے ہوئے مالی فائدہ دیا اور لیا جا رہا ہے ماضی میں گلبرگ زون مارکیٹنگ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کنال روڈ پر اسٹریمرز کی تعداد میں ہیرا پھیری کرنے پر اینٹی کرپشن میں شہری کی جانب سے تحریری شکائت جمع کروائی گئی جس کو اتھارٹی کے ذمہ داران سے ملی بھگت کے نتیجہ میں یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے نمٹا دیا گیا تھا جس پر شہری کی جانب سے اس کیس کو دوبارہ کھلوانے کی خاطر درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ گلبرگ زون شعبہ مارکیٹ کے ڈائریکٹر عامر ابراہیم سے موقف کیلئے رابطہ نہ ہونے پر ان کے دفتر کے وزٹ کے دوران بھی دفتر سے غیر حاضر پائے گئے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مردان نے بھی کال اٹینڈ نہ کی۔
پی ایچ اے گلبرگ زون، تشہیری مہم کے مقررہ نرخوں میں کمی، ذاتی ریٹس مقررکرنے کا انکشاف



















