دنیا کے آخری کونے تک قادیانیوں کا تعاقب جاری رکھیں گے ،ختم نبوت کانفرنس سے مقررین کا خطاب

لاہور (اپنے نمائندے سے) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام میں منعقدہ مرکزختم نبوت میں42ویںعظیم الشان سالانہ آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس مسلم کالونی چناب نگر کی کانفرنس فلسطینی مظلوم مسلمانوں کیلئے پرسوز دعا کیساتھ جاری وساری ہے۔ افتتاحی سیشن سے مقررین نے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں صیہونی فوج میں موجود 600 سے زائد قادیانیوں کے بھیانک کردار کو نظر انداز کرنازمینی حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ اسرائیل میں حائفہ کے مقام پر قادیانی مرکز مسلسل عالم اسلام کیخلاف جاسوسی کر کے استعمار ی اور صیہونی طاقتوں کی خوشنودی کیلئے کام کر رہا ہے۔ قادیانی گروہ ہمیشہ سے بیت ا لمقدس کی تولیت مسلمانوں کو دینے کی مخالفت کر نے کے اسلام دشمن عزائم پر قائم ہے۔ عالم اسلام اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد اور نصرت کر کے اسرائیلی فوج پر عالمی قوانین کے تحت جنگی جرائم کے مقدمات قائم کریں ۔مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلامی قوتوں کی بقاءو سلامتی کا ضامن اور امت میں اتحاد ویگانگت کی علامت ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی پر امن جدوجہد اور عدم تشدد پر مبنی تبلیغی جدوجہدسے سینکڑوں قادیانی ، قادیانیت ترک کرکے حلقہ بگوش اسلام ہو رہے ہیں ،تحفظ ختم نبوت کے مقدس مشن کی ترویج واشاعت کرنے والے تکوینی افرادرحمت خداوندی کے حصول اور شفاعت محمدی کے اوّلین مستحق ہیں۔ اقتدار کی رہداریوں میں موجود اسلام و ملک دشمن عناصر اور قادیانی نواز لابیاں تحفظ ختم نبوت جیسے مقدس فریضہ کو متنازعہ بنانے میں مصروف ہیں ۔ کانفرنس کی ابتدائی نشستوں کی صدارت امیر مرکزیہ پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی ،نائب امیر مرکزیہ خواجہ عزیز احمد، سائیں عبدالمجیب قریشی نے کی۔ کانفرنس کا آغاز خانقاہ کندیاں شریف کے سجادہ نشین مولانا خواجہ خلیل احمد پرسوز دعا سے ہوا جبکہ کانفرنس سے جمعیت علماءاسلام کے مولانا محمد امجد خان، عالمی مجلس تحفظ ختم نوت کے مولانا مفتی محمد حسن لاہور، مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا اﷲ وسایا، مولانا اسماعیل شجاع آبادی، مولانا قاضی احسان احمد، مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے علامہ ابتسام الٰہی ظہیرسمیت متعدد دینی و مذہبی رہنماں نے خطابات کئے۔ مقررین نے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت اور فتنہ قادیانیت کے متعلق تازہ ترین صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر کمپرومائز کرنے والے اور قادیانیوں کوپرموٹ کرنے والے اسلام اور ملک کے غدار ہیں۔ ہم دنیا کے آخری کونے تک غداران ختم نبوت کا تعاقب جاری رکھیںگے اور شہدائے ختم نبوت اور مبلغین ختم نبوت کو خراج تحسین پیش کرتے رہے گے۔ جمعیت علماءاسلام کے مولانا امجد خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قصر ختم نبوت میں ہر زمانے میں نقب لگانے کی کوشش کی گئی حضرت ابوبکر صدیق ؓسے لے کر آج تک مسلمانوں نے منکرین ختم نبوت کے خلاف جنگ وجہاد جاری رکھا ہوا ہے ،ہم فلسطین کے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے معصوم بچوں پر اسرائیل کی ظالمانہ بمباری کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مسلم حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ فلسطین کے مسلمانوں کا خون تمہاری گردن پر قرض اور فرض ہ کی عملی تصویر بنے رہے ۔علامہ ابتسام الہی ظہیر نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل کا رگ و ریشہ عشق رسالت سے سرشار اور معطر ہے۔ صحابہ کرامؓ پر زبان درازی کرنے والے دراصل ختم نبوت پر حملہ آور ہیں۔ ہم ہر فلور پر ناموس رسالت کے قوانین اور قادیانیت کے متعلق آئینی شقوں کو ختم کرنے کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ ختم نبوت کے سب سے بڑے علمبردار خلفائے راشدین اور صحابہ کرام تھے آج اکابرین مجلس تحفظ ختم نبوت نے صحابہ کرام کی سنت کو زندہ رکھتے ہوئے فتنہ قادیانیت کے خلاف بر سر پیکار ہے مولانا انوار الحق حقانی نے کہاکہ آج مغربی دنیا نے قادیانیت کو ہمارے دینی اور مذہبی معاملات میںدخیل کیا ہوا ہے مغربی دنیا قادیانیت کو اس لئے پرموٹ کرتی ہے کہ اسلا م کی تعبیرات وتشریحات وہ کرے جو سامراجی طاقتوں کو قبول ہوملک میں قادیانی اور یہودی ایجنڈے کے خلاف بھر پور مزحمت کی جائے گئی ۔ مفتی محمد حسن نے کہا کہ تمام بدنی، زبانی و مالی عبادات اور اسلامی احکامات ہمیں ختم نبوت کی بدولت میسر آئے ہیں۔ حضرت محمدﷺ کے بعد نبوت کا جھوٹا دعوی کرنے والوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔ کسی دور میں بھی مسلمانوں نے مخبر صادقﷺ کے بعد نبوت کے جھوٹے دعویداروں کو برداشت نہیں کیا۔ مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ بیوروکریسی میں غیر محسوس اندازمیں گستاخان رسول اور اسلام و ملک دشمن سہولت کار موجود ہیں جو کہ علماءکرام کی کردار کشی کر کے حکومتی حساس اداروں کو مساجد و مدارس کے خلاف اکساتے رہتے ہیں۔ مولاناعزیزالرحمن جالندھری نے کہا کہ ختم نبوت کے تبلیغی پروگراموں کا مقصد دفاع ختم نبوت اور دفاع ناموس رسالت کو مقدس فریضہ کو فروغ دینا اور اس کی جدوجہد کو جلا بخشنا ہے۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی طرح منکرین ختم نبوت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںگے ۔ ڈاکٹر عبدالواحد قریشی نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل ملٹی میڈیا، سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا جیسے مورچوں کو تحفظ ختم نبوت اور اسلامی اقدار و روایات کو فروغ دینے کے لئے استعمال کرے۔سائیں عبدالمجیب قریشی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سطح پر علماءکرام کی جدو جہد پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔ قادیانی گروہ نے آج تک پارلیمنٹ کے فیصلے اور اعلی عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم نہ کرکے بغاوت پر مبنی موقف اپنایا ہوا ہے۔ مولاناقاضی احسان احمد نے کہا کہ ہم زندگی کے آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔ اس پرآشوب دور میں فتنوں سے بچنے کے لئے اکابرین کی مجالس، مساجد و مدارس اور صلحاءامت سے تعلق قائم رکھنا ہوگا۔ ہمارے نوجوان آج بھی اپنے اکابرین کی طرح حرمت رسولﷺ اور دفاع ختم نبوت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ قاری خلیل احمد بندھانی نے کہا کہ صحابہ کرامؓ سب سے پہلے محافظین ختم نبوت اور قدوسیوں کی جماعت ہے۔ دفاع ختم نبوت اور دفاع صحابہ لازم و ملزوم ہے۔ کہ قادیانیت کا کفر دیگر غیر مسلموں کی طرح نہیں بلکہ ان کے کفریہ عقائد ارتداد و زندقہ کے زمرہ میں آتے ہیں۔ اس لئے تمام مسلمان قادیانیوں کی مصنوعات کا ہر سطح پر بائیکاٹ کریں۔مولاناعزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ موجودہ حکمران اور قادیانیت نواز لابیاں سن لیں کہ قانون انسداد توہین رسالت اور قوانین ختم نبوت کو چھیڑنا آگ و خون سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اسلامی اقدار، اسلامی شعائر اور قوانین تحفظ ناموس رسالت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ اسلامیان پاکستان قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن گھنا¶نی سازشوں کا ادراک کر کے اتفاق و یگانگت سے ناکام بنانے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے۔ اسلام کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان میں قادیانی اور یہودی ایجنڈا نہیں چلنے دیا جائے گا۔مولانا عبدالحکیم نعمانی نے کہا کہ سکہ بند قادیانی عناصر خود کو آئین کا پابند اور اقلیت تسلیم کرنے کی بجائے اب بھی چناب نگر پریس سے گستاخانہ لٹریچر اور فولڈر پرنٹ کر رہے ہیں۔ قادیانی جرائد اور رسائل میںغیر قانونی طور پر اسلامی شعائر اور مسلمانوں کی مذہبی اصطلاحات استعمال کر کے آئین پاکستان کی واضح خلاف روزی کر رہے ہیں۔ جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ گستاخان رسول کو سپورٹ کرنے والے دنیا و آخرت میں ذلیل ہوں گے۔مولانامحمد حسین ناصرنے کہا کہ قادیانیت نوازی ان کے لئے وبال جان ثابت ہوگی۔ مولانا محمد وسیم اسلم نے کہا کہ مسئلہ ختم نبوت کو متنازعہ بنانے والے اور فرقہ واریت سے تعبیر کرنے والے منکرین ختم نبوت کو کندھا فراہم کر رہے ہیں۔کانفرنس آج بھی جاری رہے گی۔ مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔