خدا حافظ پی ٹی آئی،عندلیب عباس،سعدیہ سہیل،سمیرا احمد آئی پی پی کو پیاری

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سیاسی منظر نامے پر تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، تحریک انصاف کی تین خواتین رہنماو¿ں نے پارٹی چھوڑ دی،استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے عندلیب عباس، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، سمیرا بخاری نے ملاقات کی، جہانگیر ترین سے ملاقات میں تینوں خواتین رہنماو¿ں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا،ملاقات کے دوران عندلیب عباس، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، سمیرا بخاری نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، شمولیت کےلئے ہونے والی ملاقات میں عون چودھری بھی شریک ہوئے،تینوں خواتین رہنماو¿ں نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور آئی پی پی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کےساتھ پریس کانفرنس میں کیا،فردوس عاشق اعوان نے کہا پی ٹی آئی خواتین اراکین کی شمولیت سے استحکام پارٹی کے کنبے میں اضافہ ہوگا، استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کےلئے خواتین ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گی،اس موقع پر آئی پی پی کی رہنما منزہ حسن نے کہا عندلیب عباس، سعدیہ سہیل، سمیرا احمد بخاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتی ہوں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا ہے آج ہم پھر اپنے دوستوں کےساتھ اکٹھے ہو گئے ہیں، اب ہم نے آگے دیکھنا ہے، کاز کو آگے ہونا چاہیے کسی ایک فرد کو نہیں، عام آدمی کے حالات بہت خراب ہیں، عام آدمی کےلئے مہنگائی میں جینا مشکل ہو گیا ہے، بجلی کے بل ادا کرنے کے لیے لوگ موٹرسائیکل، زیور بیچ رہے ہیں، ہم نے عام آدمی کے حالات کی بہتری کےلئے کام کرنا ہے،سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا ہے میرا غیرسیاسی بیک گراو¿نڈ ہے، پارٹیوں سے بالاتر ہو کر ملک کے مفاد کےلئے ہم یہاں آج بیٹھے ہیں، ہم سب مل کر عام آدمی کی بہتری کےلئے کام کریں گی، 9 مئی کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ ملک ہمارا اور اس کے ادارے ہمارے ہیں،سابق ایم پی اے سمیرا احمد بخاری نے کہاہے آج ہم پھر سے ایک جگہ پر اکٹھے بیٹھے ہیں، ہمارا ملک ہی ہماری پہچان ہے،ہمیں عام آدمی کی زندگیوں میں تبدیلی لانی ہے۔