فیصلے ایسے ہی کرنے ہیں تو عدالتوں کوتالے لگا دیں:پیپلزپارٹی

لاہور،سکھر(اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ) نگراں حکومت پنجاب کی جانب سے نواز شریف کی سزا معطل کرنے پر پیپلز پارٹی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے اگر ایسے ہی فیصلے ہونے ہیں تو عدالتوں کو تالے کیوں نہیں لگا دیے جاتے؟،رہنما پی پی نے نواز شریف کو لاڈلا پلس بلکہ عمران پلس بننے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا پنجاب کی نگراں حکومت کا نواز شریف کی سزا معطل کرنا بھونڈا طریقہ ہے، نگراں حکومت ہر وہ کام کر رہی ہے جو اسے نہیں کرنا چاہیے، نگراں حکومت مجرموں کو ریلیف دینے نہیں بلکہ الیکشن کرانے آئی تھی اور نواز شریف کی سزا معطلی کی منظوری دینا نگراں پنجاب کابینہ کا کام نہیں،حسن مرتضیٰ نے کہا الیکشن کمیشن نگراں حکومت کی اس جانبداری کا نوٹس لے کیونکہ ابھی سے صاف نظر آ رہا ہے کہ عمران خان پلس کےلئے میدان سجایا جا رہا ہے،رہنما پی پی نے کہا پنجاب کی جیلوں میں پڑے اور کتنے مجرموں کی سزا پنجاب کی نگراں کابینہ نے معطل کی؟ انوکھا لاڈلا کھیلنے کو چاند مانگے گا تو کیا نگراں حکومت اسے چاند لا کر دے گی؟ نگراں حکومت کو باقی قیدیوں کی سزا بھی معطل کر دینی چاہیے انکا حق نواز شریف سے زیادہ ہے، نواز شریف کی 4 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی سے متعلق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا اپیل کروں گا نواز شریف پاکستان بچاو¿ کسی کی مدد سے نہ آو¿ ، نواز شریف ملک بچاو¿کسی کے ہاتھ میں نہ آو¿،انہوں نے کہا ہمارا واضح مو¿قف تھاالیکشن نواز شریف کےلئے روکا ہے، انہیں اعلان کرنا چاہیے کہ میں آگیا ہوں، اب الیکشن ہوں گے، نواز شریف غلط راستے سے آئے تو یہ بھی تاریخ کی ایک مثال بن جائیں گے،خورشید شاہ نے سوال اٹھا یا پی پی جب بھی آئی ہے اپنا منشور لے کر آئی ہے۔