عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر ٹرمپ کو 5 ہزار ڈالر جرمانہ

نیویارک(خواجہ فاروق)سول فراڈ مقدمے میں عدالتی حکم کی مکمل تعمیل نہ کرنے پر امریکی جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 5 ہزار ڈالر جرمانہ کردیا۔

امریکی جج آرتھر اینگورون نے 77 سالہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکم دیا 10 روز میں جرمانہ ”نیویارک لائرز فنڈ فار کلائنٹ پروٹیکشن“ میں جمع کرا دیں،جرمانہ جمع کرانے میں کوئی غلطی نہ کریں اگر ایسا دوبارہ ہوا تو ڈونلڈ ٹرمپ پر نہ صرف توہین عدالت عائد کی جائے گی جس پر قید کی سزا ہوسکتی اورزیادہ مالی جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔