پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا: ناتھن ٹروٹ

چنائی (مشرق نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق انگلش کرکٹر جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ صرف اسپنرز نے گیم نہیں کھیلنا، دیگر کھلاڑی بھی ٹیم میں ہوں گے اور میچ جیتنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔افغانستان کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ صرف اسپنرز پر انحصار نہیں کریں گے، بیٹرز اور فاسٹ بولرز کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان سے سیریز میں کانٹے کے مقابلے ہوئے، سیریز میں میچز جیت سکتے تھے، کوشش کریں گے کل جیتیں۔جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے، پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز موجود ہیں، پاکستان کے ساتھ بہت سخت مقابلے بھی ہوئے۔افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ افغانستان کے پلیئرز پاکستان سے میچ کیلئے پرجوش ہیں، پاکستان کے پچھلے میچز کے نتائج سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ پاکستان بھی کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریگا اور ہم بھی کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔