واسا ایم ایل او کی ملازمین کی بیماریوں میں اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی

لاہور (قمر عباس) واسا ایل ایم او کی ملازمین کی بیماری میں اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی، پروفیسر ڈاکٹرز کی طرف سے افسران و ملازمین کو مرض کی تشخیص کے مطابق تجویز کی گئی ادویات میں کمی بیشی کرنے کا انکشاف ،محکمانہ ادویات کی فراہمی میں ایس او پیز کے خلاف ورزی کے مطابق کڑی شرائط کے نفاذ سے واسا کو مالی بچت کے نام پر کارکردگی دکھانے کے نام پر افسران و ملازمین کی جانوں کو خطرہ۔ تفصیلات کے مطابق واسا لاہور میں 7ہزار کے قریب افسران و ملازمین مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن کو فیملی سمیت میڈیکل کی سہولت سکیل کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ملازمین کو بیماری میں مفت علاج معا لجہ کی فراہمی سے مالی تعاون کیا جاسکے لیکن واسا کی ایل ایم او نے انتظامیہ کو بہترین کارکردگی دکھانے کی خاطر مالی بچت کے نام پر ذاتی ایس او پیز نافذ کر رکھے ہیں افسران و ملازمین کو ادویات کی فراہمی کی خاطر پروفیسر ڈاکٹرز یا سپیشلسٹ کی جانب سے مرض کے مطابق تجویز کی جانے والی ادویات کا نسخہ لازمی قرار دے رکھا ہے جس پر واسا افسران و ملازمین من وعن عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ کی جانب سے مقرر کئے گے ڈاکٹرز اور مریض کی جانب سے ذاتی معالج کو چیک کروانے کے بعد لاحق مرض کے مطابق ادویات کا نسخہ لیا جاتا ہے جس میں پروفیسریا اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی جانب سے مرض کے مطابق ادویات تجویز کی جاتی ہے جس میں میڈیسن مرض کے مطابق یو میہ کی بنیاد پر تینوں ٹائم یا روازنہ ایک ٹائم وغیرہ ادویات سے مرض کی تشخیص کرنے کا نسخہ دیا جاتا ہے جس پر واسا افسران و ملازمین کی جانب سے ایل ایم او کی جانب سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نسخہ آن لائن اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے جس پر ایل ایم او کی جانب سے پروفیسرز یا سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے مرض کے مطابق تجویز کی جانے والی ادویات میں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد ادویات کو نسخہ کے مطابق فراہم ہی نہیں کیا جاتا جس سے واسا ملازمین و افسران کو لاحق مرض میں بہتری آنے کی بجائے بیماری میں مزید خرابی پیدا ہو رہی ہے۔ واسا ملازمین کا کہنا ہے کہ واسا ایل ایم او مرض کے مطابق تجویز کی جانے والی ادویات کو نسخہ سے کاٹ رہی ہیں تاکہ مریض کو طبی سہولت سے مرض کی تشخیص کی بجائے نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا ایل ایم او زاتی کارکردگی دکھانے کی منصوبہ بندی قائم کئے ہوئے ہے انتظامیہ کو مالی فائدہ اور اخراجات میں کمی کے نام پر مریضوں کی ادویات میں کٹنگ کی جار ہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کے مرض میں اضافہ کی وجہ سے جانو کے ضیاع کا خدشہ ہے بچت کے نام پر انسانی جانوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔ واسا ترجمان کا کہنا ہے واسا افسران و ملازمین کو طبعی سہولیات کی مفت فراہمی میں انتظامیہ آصانیاں پیدا کررہی ہے اس میں کسی قسم کی مشکلات پیدا کرنے والے کو معاف نہیں کیا جا ئیگا۔ اس معاملہ کو ایم ڈی واسا زاتی طور پر دیکھ رہے ہیں روزنامہ مشرق کی نشاندہی پر ایم ڈی واسا کی جانب سے رپورٹ مانگ رکھی ہے۔