سیوریج لائن کے بعد سڑکوں کی تعمیر میں غفلت، شہر موہنجو داڑو میں تبدیل

لاہور (شوکت مروت) ایل ڈی اے کی غفلت ،پی ڈبلیو ڈی اور صوبائی حکومت کی طرف لاہور شہر میں ڈالی گئی سیوریج لائنوں کے بعد سڑکوں کی مرمت خواب بن گیا۔ تفصیلات کے بعد لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کی لائنیں پی ڈبلیو ڈی اور صوبائی حکومت کی طرف سے ڈالی گئی لیکن سیوریج لائنیں ڈلنے کے بعد مختلف سڑکوں کی مرمت وبحالی کا کام ادھورا پڑا ہے، واسا کے ایک سینئر عہدیدار نے روزنامہ ”مشرق“ کو بتایا کہ واسا نے لاہور کے مختلف ایریاز جہاں سیوریج ڈالی گئی تھی اور جس سے مختلف شاہراہوں کو نقصان پہنچا تھا، کی مرمت کی مد میں ایل ڈی اے کو ایک کروڑ ادا کئے ہیں ،اب یہ ایل ڈی اے کی ذمہ داری ہے کہ وہ شاہراہوں کی مرمت و بحالی کا کام کریں ۔ذرائع کے مطابق واسا اور ایل ڈے اے کا یہ کنٹریکٹ ہوتا ہے کہ سڑکوں کی مرمت ایل ڈے اے کریگا لیکن اکثر مشاہدے میں یہی آتا ہے کہ سیوریج لائنیں ڈالنے کے بعد مہینوں سڑکیں ٹوٹی پھوٹی پڑی رہتی ہیں جسکا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا ، حال ہی پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے لاہور کے مختلف ایریاز میں سیوریج سسٹم ڈالا گیا لیکن دو مہینے ہونے کے باجود ابھی تک ایل ڈی اے کی طرف سے سڑکوں کی مرمت نہیں کروائی ، جس سے ایل ڈے اے کی شدید غفلت نظر آرہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایل ڈی اے افسران ترجیحی بنیادوں پر پہلے وہاں کام کرتے ہیں یا کام میں جلد بازی کرتے ہیں جہاں سے انکی اپنی جیبیں گرم ہوتی ہیں جہاں پیسے سرکار سے سرکار کو منتقل ہوتے ہیں، وہاں انکو کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ شہر کے مختلف ایریاز میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت کی جائے کیونکہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے مٹی اڑتی رہتی ہے جو مختلف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں،لاہور میں ویسے انڈیکس ریٹ ملک کے دیگر سے شہریوں سے اکثر زیادہ رہتا ہے، اسکی وجوہات میں یہ ایک بڑی وجہ ہے کہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں ، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے ٹریفک بھی اکثر جام رہتی ہیں۔