اسلام آباد (مشرق نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ سرنڈر کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ، کیسوں کا سامنا کرنا چاہتے ہیں عدالت تک پہنچنے کیلئے گرفتاری سے روکا جائے۔
نواز شریف نے حفاظتی ضمانت کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو سپیشل فلائٹ سے اسلام آباد پہنچیں گے، عدالت تک پہنچنے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
نواز شریف کا حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع



















