شائقین کے غیر مناسب روئیے پر پی سی بی کی آئی سی سی سے شکایت

لاہور(ایم این پی)پاک بھارت میچ کے دوران شائقین کے غیر مناسب روئیے پر پی سی بی نے آئی سی سی سے شکایت کردی۔

پی سی بی نے آئی سی سی کو کہا میچ کے دوران قومی سکواڈ کو غیر مناسب طریقے سے ٹارگٹ کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی صحافیوں،شائقین کو بھارتی ویزوں کی تاخیر پر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا۔