اسلام آباد(بیورورپورٹ) پاکستان نے غزہ کےلئے امدادی سامان بھجوانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاغزہ میں اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے پیش نظر مظلوم فلسطینی بھائیوں کو امداد کی فوری ضرورت ہے،غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے پیش نظر حکومت نے فلسطینی بھائیوں کےلئے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امدادبھیجنے کافیصلہ کیا۔
دفتر خارجہ نے کہا فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں، حمصر اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ امدادی سامان کی ترسیل کے طریقوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔
پاکستان کا غزہ کےلئے امدادی سامان بھجوانے کا اعلان



















