سرگودہا (سحر محمود اعوان)فیسکو نے سرگودھا سمیت واپڈا ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں 2276 بجلی چوری کے مقدمات درج کروا کر ساڑھے 17 کروڑ سے زائد کی ریکوری کر لی اور آخری بجلی چور تک کاروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر 37 روز سے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں فیسکو نے سرگودھا سمیت واپڈا ریجن کے 8 اضلاع میں کاروائی کے دوران ضلع فیصل آباد میں961بجلی چوروں کو25 لاکھ 64ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 11 کروڑ 85 لاکھ سے زائد جرمانہ، ضلع جھنگ میں 277 بجلی چوروں کو10لاکھ 37 ہزار. سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ36لاکھ سے زائدکا جرمانہ کیا گیا۔
ضلع بھکر میں280 بجلی چوروں کو 7لاکھ 19 ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور3 کروڑ67لاکھ روپے جرمانہ،ضلع چنیوٹ میں 324بجلی چوروں کو 9لاکھ 57ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور3 کروڑ 64لاکھ جرمانہ،ضلع خوشاب میں 88بجلی چوروں کو 3 لاکھ11ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ46لاکھ سے زائد جرمانہ،ضلع میانوالی میں 332بجلی چوروں کو 7لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3 کروڑ30 لاکھ سے زائد جرمانہ،ضلع سرگودھا میں 327بجلی چوروں کو8لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 3 کروڑ49 لاکھ سے زائد جرمانہ،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 238بجلی چوروں کو 6 لاکھ سے44ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ18 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا جبکہ فیسکو نے مجموعی طورپر2870 بجلی چوروں کو79لاکھ 14ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور35 کروڑ64 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیا جبکہ 2717گھریلو،79کمرشل،69زرعی،اور 5انڈسٹریل کنکشن صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جس پر 2276 مقدمات میں بجلی چور ملزمان کو گرفتار اور 17کروڑ51لاکھ سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی۔جبکہ آخری بجلی چور کو پکڑنے تک کاروائی کو جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
فیسکوکا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،2276 کیخلاف مقدمات



















