کراچی (مشرق نیوز) رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 4 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا، رات 10 بجکر 59 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 15 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب ایک بجکر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔
سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔ دوسری جانب رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 11 بجکر 2 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن رات 1 بجکر 14 منٹ پر لگے گا جبکہ اختتام 29 اکتوبر رات 3 بجکر 26 منٹ پر ہوگا۔
رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا



















