حکومت نے 2ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری روکدی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کےساتھ شیئر کیے جانےوالے پلان میں 2 ایل این جی پاورپلانٹس کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حویلی بہادرشاہ اور بلوکی پاورپلانٹس کی نجکاری کی کمنٹمنٹ تھی لیکن نگران حکومت کے دوران نجکاری نہیں کی جائے گی،پاورپلانٹس کی نجکاری نہ ہونے پرآئی ایم ایف اقتصادی جائزے میں سخت مطالبات کر سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کی تجویز تھی پاورپلانٹس کی نجکاری سے زرمبادلہ ذخائر بڑھیں گے تاہم دونوں دونوں پاورپلانٹس کی نجکاری کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت کرے گی۔