لاہور(اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہاہے نوازشریف پھر ملک بچانے آرہے ہیں،پاکستانی آزاد ہیں اور رہیں گے، غلامی کی زندگی قبول نہیں،12 اکتوبر 1999 کے یومِ سیاہ کو 24 سال مکمل ہو گئے، نواز شریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔
این اے 126 اور 130کے یوسی چیئرمینز، کونسلرز و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہانواز شریف نے پاکستان کو دنیا کا ساتواں ، اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا، نواز شریف کو دھمکی و لالچ دیا گیا لیکن ملکی دفاع ،وقار پر سمجھوتہ نہ کیا،نواز شریف نے کہا تھا پاکستانی آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے، غلامی کی زندگی قبول نہیں، پاکستان ،عوام کے حق کےلئے کھڑا ہونا نواز شریف کی روایت ہے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہامشکلات میں گھرے پاکستان کو پھر نواز شریف کی ضرورت ہے، سب خراب ہونے کے بعد اب سب ٹھیک کرنے کےلئے ضرورت ہے،ملک و قوم سے وعدے نبھانا اور مشکلات سے نکالنا ہی نواز شریف کی روایت ہے، ملک و قوم کو زخم لگتے ہیں اور ہر بار نواز شریف آ کر مرہم رکھتے ہیں۔
مریم نواز نے کہانواز شریف نے ہمیشہ ملکی وقار ،قومی مفادات کے تحفظ کی جنگ لڑی اب ایک بار پھر عوام ،ملک کو بچانے واپس آ رہے ہیں،ایٹمی قوت پاکستان کو معاشی قوت بنائیں گے اور یہی ایجنڈا پورا کرنے نواز شریف آ رہے ہیں، پاکستان کے دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنےوالا نواز شریف قوم کو معاشی قوت بنائے گا،عوام دو تہائی ووٹ دیں، مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















