پاکستانی پریزینٹر زینب عباس شدید دباﺅ پر بھارت چھوڑنے پر مجبور

دبئی(ایم این پی)پاکستانی پریزینٹر زینب عباس شدید دباﺅ پر بھارت چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں۔

زینب عباس کرکٹ ورلڈ کپ میں بطور پریزینٹر فرائض انجام دینے بھارت پہنچی تھیں تاہم مسلسل دباو کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر واپسی کا فیصلہ کیا۔

قریبی ذرائع نے زنیب عباس کے دبئی پہنچنے کی تصدیق کردی،زینب عباس نے قدم فیملی و دیگر براڈکاسٹرز کے مشورے کے بعد اٹھایا۔

آئی سی سی ترجمان نے کہا زینب عباس کو ڈی پورٹ نہیں کیا گیا پاکستانی پریزینٹرذاتی وجوہات کے باعث بھارت چھوڑ کر گئیں۔